اسلام آباد (اے پی پی) گلگت بلتستان، مکران کی ساحلی پٹی، آزاد جموں و کشمیر، چترال اور فاٹا کے علاقوں میں ہوائی راستوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ دی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایسے علاقے جن میں بے پناہ اقتصادی صلاحیت موجود ہے اور وہ معاشی مراکز سے بھی دور ہیں، ایسے دور افتادہ علاقوں کو معاشی مراکز سے جوڑنے کیلئے گلگت بلتستان، مکران کی ساحلی پٹی، آزاد جموں و کشمیر، چترال اور فاٹا کے علاقوں میں چھوٹ دی جا رہی ہے۔