وہاڑی: سی این جی گیس لیکج سے باراتیوں کی وین جل کر خاکستر، متعدد جھلس گئے، دولہا نے کود کر جان بچائی

Jun 06, 2015

وہاڑی (نامہ نگار) سی این جی گیس لیکج کی وجہ سے باراتیوں سے بھری ویگن میں آگ لگ گئی جس سے متعدد باراتی جھلس گئے جبکہ دولہا نے چلتی ویگن سے چھلانگ لگا کر جان بچائی ویگن جل کر خاکستر ہو گئی۔ وہاڑی کے نواحی علاقہ اڈا چکڑالہ سے الطاف حسین کی بارات ٹویوٹا ہائی ایس پر ہارون آباد جا رہی تھی جب لڈن جنرل بس سٹینڈ کے قریب پہنچی تو اچانک سی این جی گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی جس پر چلتی ویگن سے دولہا سمیت متعدد باراتیوں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں تاہم منیر احمد، محمد بشیر وغیرہ متعدد باراتی جھلس گئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزیدخبریں