لاہور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن 2013ء میں استعمال ہونے والا میٹریل کچہرے میں پھینک دیا گیا۔ سینٹرل ماڈل سکول لاہور میں انتخابی مواد کچہرے کے ڈھیر پر پڑا ہوا ہے۔ پولنگ سٹاف کی مہریں اور باکس کو لگائی گئی سیلیں بھی کچہرے کے ڈھیر کی نذر ہو گئیں۔ فارم 15، پی سی ایس آئی آر کی سیاہی کچہرے میں پھینک دی گئی۔ جوڈیشل کمشن کی ہدایت پر لاہور کے تمام انتخابی مواد کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
الیکشن 2013 میں استعمال ہونیوالا انتخابی میٹریل کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا
Jun 06, 2015