لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں سکول کے باہر خواتین کے گینگ نے مسلم خاتون پر مذہبی منافرت کا مظاہرہ کیا۔ گینگ نے خاتون پر تشدد کیا اور حجاب نوچ لیا۔ خواتین کے گینگ نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز اور نسلی منافرت پر مبنی الفاظ کا استعمال کیا۔ واقعہ کے بعد گریٹر مانچسٹر کے پولیس افسر کو برطرف کردیا گیا۔