اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ مالی سال2015-16ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سپارکوکے جاری منصوبوں کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو پی ایس ڈی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ منصوبے کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں 30 کروڑ روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہو گی۔