خواتین ملازمین کیلئے وفاقی کالونی لاہور میں ہاسٹل کی تعمیر سمیت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پانچ منصوبوں کیلئے 14 کروڑ 85 لاکھ

Jun 06, 2015

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت کی خواتین ملازمین کیلئے وفاقی کالونی لاہور میں ہاسٹل کی تعمیر سمیت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پانچ منصوبوں کیلئے 14 کروڑ 85 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی سکیموں میں وفاقی حکومت کی خواتین ملازمین کیلئے وفاقی کالونی لاہور میں ہاسٹل کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ روپے، فیڈرل سیکرٹریٹ فی میل ایمپلائز ہاسٹل جی سیون اسلام آباد کیلئے 5 کروڑ روپے، نیشنل یونیورسٹی آف پبلک پالیسی و ایڈمنسٹریشن لاہور کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں