اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں ریلوے کی مدد کے لئے 78 ارب فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ریلوے کی ترقی بھی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ریلوے کو انجنوں اور بوگیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے اس کیلئے 170 نئے انجن خریدے جائیں گے جبکہ 100 کی مرمت ہوگی۔ خان پور اور لودھران سیکشن پر پٹری کی بحالی کا کام جاری ہے۔ لودھراں اور خان پور کے درمیان مرکزی کنٹرول سنٹر بنایا جائے گا۔
ریلوے کیلئے 170 نئے انجن خریدے جائینگے، 100 کی مرمت ہو گی
Jun 06, 2015