ٹیکسلا (نیٹ نیوز) ٹیکسلا کے قریب راولپنڈی پولیس نے اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق مولانا اورنگزیب کے راولپنڈی میں داخلے پر پابندی ہے جس کی انہوں نے گزشتہ روز خلاف ورزی کی جس پر انہیں حراست میں لیا گیا اہلسنت و الجماعت کے میڈیا کوآرڈی نیٹر حافظ انیب فاروقی نے بی بی سی کو بتایا مولانا اورنگزیب فاروقی جمعہ کا خطبہ دینے کیلئے ٹیکسلا جا رہے تھے کہ پولیس نے انکی گاڑی روک کر مولانا کو گرفتار اور انکے ساتھیوں کو واپس بھجوا دیا۔ انکی گرفتاری کیخلاف راولپنڈی، اسلام آباد میں کارکنوں کے مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔
پابندی کے باوجود راولپنڈی میں داخلے پر مولانا اورنگزیب فاروقی گرفتار
Jun 06, 2015