خودکش حملوں میں شہداءکی بیوہ کے ذمہ10 لاکھ تک کا قرضہ حکومت ادا کریگی: اسحقٰ ڈار

اسلام آباد (اے پی پی) خود کش حملوں میں شہید ہونے والوں کی بیواﺅں کی آسانی کی خاطر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے شہید شوہر یا بیوہ کے ذمہ 30 جون 2015ءتک بینک کا 10 لاکھ روپے تک کا واجب الادا قرضہ بشمول مارک اپ حکومت اپنے ذمہ لے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو بجٹ تقریر میں کہا کہ اس سہولت سے صرف ایسی بیوائیں فائدہ اٹھا سکیں گی جنہوں نے دوبارہ شادی نہ کی ہو اور وہ حلف نامہ دیں کہ ان کے پاس واجب الادا قرض کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہے اور انہوں نے حکومت سے اس مقصد کیلئے پہلے کوئی امداد وصول نہیں کی۔
شہدا بیوہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...