آرمی چیف 4 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

Jun 06, 2015

کولمبو (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکا کے 4 روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچ گئے۔ آرمی چیف سری لنکن ہم منصب صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ سیاسی وعسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکا کے چار روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نے سری لنکا کا دورہ سانحہ صفورا کے باعث مؤخر کیا تھا۔ آرمی چیف سری لنکا کے اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کررہے ہیں۔ بندرا نائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) شکیل حسین بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ سری لنکا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ اور دفاعی شعبوں میں مضبوط تعلقات قائم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزیدخبریں