لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس چار گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا باقاعدگی سے جائزہ لے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کے دوران گرفتار افراد کے مقدمات کی تفتیش کو جلد مکمل کر کے نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو بہترین کوآرڈینیشن کے تحت کام جاری رکھنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے محنت‘ عزم اور جذبے سے فرائض سرانجام دیئے جائیں۔
شہباز شریف کی صدارت میں امن عامہ کی صورتحال سے متعلق 4 گھنٹے طویل اجلاس
Jun 06, 2015