اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ مالی سال 2015-16ئ کے بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 7 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی، گندم، آٹے کی برآمد پرسبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ بجٹ میں رمضان پیکیج کیلئے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ چینی کی کم نرخوں پر فراہمی کیلئے 4 ارب مختص کئے گئے ہیں۔
رمضان پیکیج کیلئے 3 ارب‘ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 7 ارب کی سبسڈی
Jun 06, 2015