اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) آئندہ مالی سال میں قومی ترقیاتی پروگرام کے لئے 1513ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وفاق کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 700اور صوبوں کا 813ارب ہو گا۔ آئندہ مالی سال 2015-16ءکے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک کھرب 59ارب 60کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 3ارب 90کروڑ روپے مختص کردئیے گئے۔ کیڈ کے لئے ایک ارب 43 کروڑ روپے، ڈیفنس ڈویژن 2ارب 45کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن 20 ارب 50کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن 8ارب 29کروڑ روپے، کشمیر آفیئرز 23ارب 23کروڑ روپے قومی صحت 20ارب 70کروڑ روپے، اٹامک انرجی کے لئے 30ارب 40کروڑ روپے، ریلویز 41ارب روپے اور پانی و بجلی واٹر سیکٹر کے لئے 30ارب 12کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ واپڈا (پاور) کے لئے 112ارب 29کروڑ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 159 نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے لئے مختص کئے گئے پاک ایم ڈی جیز کے اہداف کے لئے 20ارب روپے، وفاقی حکومت کے خصوصی پروگرام 28ارب روپے، ایرا 7ارب روپے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے تحت کراچی میں گرین لائن بس سروس کے لئے 10 کروڑ روپے، راجن پور میں دریائے سندھ پر پل کی تعمیر پر 80کروڑ روپے اور لاڑکانہ کے قریب پل کی تعمیر کے لئے 10کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔ فیصل آباد خانیوال ایکسپریس وے کے لئے ایک ارب 40کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان مغل کورٹ سڑک کی بہتری کے لئے 2ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔ پاک چائنا شمالی روٹ کے لئے برہان حویلیاں ایکسپریس وے 2ارب 30کروڑ روپے تھاکوٹ سے حویلیاں سڑک کی تعیر کے لئے 20ارب 50کروڑ روپے اور تھاکوٹ سے حویلیاں کی سڑک کے لئے 5ارب روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ شاہین چوک گجرات میں فلائی آور کی تعمیر کے لئے 80کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔میرپور مظفرآباد منگلا روڈ کے لئے 10کروڑ روپے فراہم کردئیے گئے ہیں، ملتان سکھر سیکشن پی کے موٹر وے کے لئے 50ارب روپے سے زائد کے وسائل مختص کئے گئے ہیں۔فنانس ڈویژن کے منصوبوں کے تحت خاران میں کیڈٹ کالج بنایا جائے گا جس کے لئے 10کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گوادر کے انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر کے لئے 3کروڑ روپے سوئی ٹا¶ن کی ترقی کے لئے 10کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد سوہان میں برج کی تعمیر کے لئے 70لاکھ روپے دریائے کورنگ میں بنی گالہ میں پل کی تعمیر کے لئے 3کروڑ 12لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بنانے کےلئے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ایچ 16 اسلام آباد میں نئی جیل کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے، مشین ریڈایبل پاسپورٹ مرحلہ تین کے لئے 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ترقیاتی صحافت سے منسلک صحافیوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے 2کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ پورٹ قاسم سے بن قاسم سٹیشن تک ریلوے ٹریک کو بہتر بنانے کے لئے ایک ارب روپے موجودہ ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن فزیبلٹی سٹڈی کے لئے اور حویلیاں سے پاک چین سرحد تک 682کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہی۔ٹیکسٹائل ڈویژن کے تحت ایک ہزار صنعتی سٹچینگ یونٹ بنانے کے لئے تین کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے عوام کے لئے گرین بس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے 16ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ دسمبر 2016ءتک مکمل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کے مطابق صدر اور سرجانی ٹاﺅن کے درمیان اس منصوبے سے 3لاکھ لوگوں کو روزانہ فائدہ پہنچے گا۔
ترقیاتی بجٹ/ گرین بس