لاہور(نامہ نگار) لیاقت آباد پولیس نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران اور اس کے اہلخانہ کو جان سے مارنے دھمکیاں دینے والے تین ملزموں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ لیاقت آباد کے رہائشی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کے مطابق اسے اور اس کے اہلخانہ کو علاقہ کے با اثر افراد ارشد ، اکبر اور کاشف وغیرہ گھر پر قبضہ کرنے اور قتل کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹائون مستنیر فیروز نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیاقت آباد کی پولیس کو ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے تین ملزموں ارشد، اکبر اور کاشف کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔