” کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا“ آرمی چیف کے بیان کی تائید کرتے ہیں : عاکف سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے آرمی چیف کے اس بیان کی تائید کی کہ کشمیر تقسیم ہندوستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے، پاکستان کی شہ رگ کشمیر پر اس کے ازلی دشمن بھارت نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔ 68 سال سے بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو آزادی رائے دہی کے حق سے محروم کیا ہوا ہے۔ لیکن عالمی ضمیر لمبی تان کر سویا ہوا ہے۔ ہمارے اپنے ملک کی این جی اوز جو چھوٹے چھوٹے مسائل پر آسمان سر پر اٹھا لیتی ہیں وہ کشمیریوں سے انسانیت سوز سلوک ہونے پر خاموش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...