لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا اس موقع پر چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاءالحق نقشبندی نے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے 57مسلم ممالک کی میانمار کے مسلمانوںکے قتل پر خاموش رہنا انتہائی ظلم کی بات ہے ترکی کے حکمرانوں نے میانمار کے مسلمانوں کو سینہ کے ساتھ لگا کر امت مسلمہ کے دل جیت لےے ہیں ۔
نوجوان اتحاد آجبھارت کے خلاف ریلی نکالے گا
لاہور(خبرنگار) نوجوان اتحاد بھارتی دہشت گردی کے خلاف ہفتے کو مون مارکیٹ گلشن راوی چوبرجی چوک تک ریلی نکالے گا، یہ بات سعید احمد خان نے بتائی۔