اقوام متحدہ مسلمانوں کے حوالے سے منافقانہ پالیسی ترک کرے : مولانا فضل الرحیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) میانمار کے مسلمان محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کے منتظر ہیں انسانیت سوز مظالم پر انسانی حقوق اور یو این او خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے لیکن سب سے زیا دہ ذمے داری اسلامی ممالک کی ہے جو ایک دوسرے کو دیکھنے میں لگے ہوئے جو فسوسناک ہے بر ما کے مسلمانوںپر ہو نے والے بد ترین ظلم پر انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ان خیا لات کا اظہار جامعہ رحمانیہ عبد الکریم روڈ میں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے چیئر مین علماءبورڈ اور ممتاز عالم دین مو لا نا فضل الرحیم اور مو لا نا محمد امجد خان ،شیخ الحدیث مولا نا محب النبی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہاکہ میانمار میں سمندر میں پھنسے افراد کو ضروریات اشیاءکی کمی جو انتہائی تشویشناک ہے انہوں نے کہاکہ یو این او کو اپنا منافقانہ کردار ختم کر نا چاہیے اور میانمار حکومت سے بات کر نی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...