پرویز رشید 2018ء کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، کشتی کا ڈوبنا طے ہے: نعیم الحق

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کے اقتدار کی کشتی میں اتنے سوراخ ہوچکے ہیں کہ اسکا ڈوبنا طے ہے‘ عوام بہت جلد ہونے والے عام انتخابات میں حکومت کا سخت محاسبہ کریں گے‘ ہم طاقت کے بل بوتے پر اقتدار چاہتے تو نوازشریف کب کے جدہ بھاگ چکے ہوتے، کسی بیرونی یا ان دیکھی نہیں ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) ووٹ نہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرویز رشید2018 ء کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ تب تک انکی حکومت کا چلنا محال ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...