مسلمان جج میرے حوالے سے شفاف فیصلہ نہیں دے سکتا: ٹرمپ

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی ری پبلکن ممکنہ صدارتی امیدوار ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمہ کے حوالے سے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے حج کے جانبدار ہونے کے اپنے دعویٰ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان جج بھی میرے حوالے سے شفاف نہیں ہو سکتا۔ ٹرمپ نے میکسیکوسے لوگوں کے امریکہ داخلہ روکنے کے لئے سرحد پردیوار تعمیر کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔ دوسری طرف وہ مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کے عزم کا بھی متعدد بار اظہار کر چکے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں۔ سی بی ایس کے پرورام ’’فیس دا نیشن‘‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے یہی تحفظات مسلمان جج کے بارے میں بھی ہیں۔ ٹرمپ یونیورسٹی کیس کے جج کوریل کے حوالے سے انہوں نے کہا یہ عام فہم بات ہے کہ امریکہ، میکسیکو کے درمیان دیوار کی بات انہیں شفاف طریقے سے فیصلہ سے روکے گی۔ انہوں نے کہا کوریل کلب یا سوسائٹی کے رکن اور میکسیکو کے پرزور حامی ہیں۔ انہوں نے میرے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...