فضل الرحمن گالی بن چکے‘ پارلیمانی کمیٹی سے بھی کچھ نہیں نکلے گا: شیخ رشید

Jun 06, 2016

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن معاشرے میں گالی بن چکے ہیں ‘ تمام اپوزیشن بھی نوازشریف کیساتھ ملکر انکو بچا نہیں سکتی ‘ پارلیمانی کمیٹی سے بھی کچھ نہیں نکلے گا آخرکار فیصلہ سڑکوں پر ہی ہوگا۔ عمران خان ‘ بلاول بھٹو اور طاہر القادری سمیت سب سڑکوں پر آئیں گے ‘ملکی دفاعی ادارے بھی حکمرانوں کو غیرملکی قر ضے لینے سے روک رہے ہیں‘ اسحاق ڈار قوم سے صرف جھوٹ بول رہے ہیں‘ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسفند یار ولی اور مولانا فضل الر حمن کے سواکوئی بھی نوازشریف کیساتھ نہیں مگر ساری اپوزیشن بھی نوازشریف کیساتھ مل جائے تو پھر بھی وہ نوازشریف کے عہدے کو نہیں بچا سکتے‘ ملکی دولت لوٹنے والوں کو ہر صورت حساب دینا پڑیگا۔

مزیدخبریں