دمشق(آئی این پی)شام کے صدر بشارلاسد کی اہلیہ کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما کے ذاتی محافظ علا مخلوف کو دارالحکومت دمشق میں ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔مخلوف کی ہلاکت کے حوالے سے بشار الاسد کے ہمنواں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔ ان الزامات کے مطابق علا مخلوف کی گاڑی کو دھماکا خیز آلے کے ذریعے تباہ کرنے کے پہلے ذمہ دار سرکاری فوج کی انٹیلی جنس کے بعض افسران ہیں۔ دوسری جانب " احرار علویین" تحریک نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ اس طرح کی دیگر کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔یاد رہے کہ علا مخلوف کا تعلق القرادحہ شہر کے زیرانتظام قصبے معیربان سے ہے۔ بشار الاسد کے خاندان کے انتہائی قریب مخلوف اپنی ہلاکت سے قبل اسما الاسد کا ذاتی محافظ رہا ہے ۔
محافظ قتل
شام کے صدر بشارلاسد کی اہلیہ کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا، احرار علویین تحریک نے ذمہ داری قبول کرلی
Jun 06, 2016