حسین نواز کی تصویر سے متعلق کارفرما سازش بے نقاب ہوچکی، شفقت محمود

Jun 06, 2017

اسلام آباد(ا سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حسین نواز کی تصویر کے اجراءکے پیچھے کارفرما سازش پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کیخلاف ن لیگ کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کیلئے بھی وہی میڈیا سیل استعمال کیا گیا جس کے ذریعے افواج پاکستان پر کیچڑ اچھالا گیاانہوں نے یہ بات سےنٹرل مےڈےا ڈےپارٹمنٹ سے جاری اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے حسین نواز کی تصویر کی سوشل میڈیا پر چلائی گئی۔ٹیکن ٹویٹ اور باغی ٹی وی نامی اکاو¿نٹس کے ذریعے حسین نواز کی تصویر کو سماجی میڈیا پر ڈالا گیا۔تصویر شائع کرواتے ہی لیگی وزراءاس کا تعلق تحریک انصاف سے جوڑنے میں لگ گئے تصویر کا تحریک انصاف سے تعلق جوڑنے کا واحد مقصد عدالت اور جے آئی ٹی پر دباو¿ بڑھانا اور انہیں متنازعہ بنانا ہے شفقت محمود نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا نہ ہی جے آئی ٹی کو تسلیم کررہی ہے پانامہ فیصلے پر مٹھائیاں بانٹنے والے آج سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں لگے ہوئے ہیںدیگر سازشوں کی طرح نون لیگ کی یہ سازش بھی بری طرح ناکام ہوئی۔
شفقت محمود

مزیدخبریں