کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے موجودہ حکمران اپنا اقتدار اور بھارت میں موجود اپنا ذاتی کاروبار بچانے کےلئے بھارت کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ۔حکمران جماعت کے سربراہ کی بھارتی تاجروں اور حکمرانوں سے ذاتی دوستیاں موجودہ ملکی حالات میں زہر قاتل سے کم نہیں ہیں ۔کلبھوشن یادیو کو بلا تا خیر پھانسی دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب مر کز اہل سنت پر مر کزی کابینہ کے اراکین سینئر رہنما محمد شاہد غوری ،محمد مبین قادری ،محمد طیب قادری،محمد سلیم قادری ،شیخ فہیم الدین ،محمد آصف رضا و دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو گروی رکھ کر حکمرانی کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے پاک فوج جہاد کا اعلان کریں بھر پور ساتھ دیںگے۔
ثروت قادری
حکمران بھارت کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ، ثروت قادری
Jun 06, 2017