گرمی کی شدید لہر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی خوشخبری آگئی. محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے بالائی اور وسطی حصوں میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔منگل سے جمعہ کے دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں وقفے وقفے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ابر کرم برسنے کا امکان ہے.
بدھ اورجمعرات کےدوران کوئٹہ،ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن کےچند ایک مقامات پر بھی باران رحمت ہوگی، اس دوران ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب میدانی مقامات میں گرمی کی شدت برقرارہے،سبی میں درجہ حرارت50،بھکر 48،دادو، ڈی جی خان، ڈی آئی خان میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں منگل سے جمعہ کے دوران بادل برسیں گے:محکمہ موسمیات
Jun 06, 2017 | 01:16