کراچی( وقائع نگار) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے کراچی میں چار سڑکیں بنائیں او راپنے ٹھیکیداروں کو نوازا ۔سڑکیں بنانا وزیراعلیٰ کاکام نہیں ہے یہ میئر کا کام ہے بجٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوچ سمجھ کر بجٹ اجلاس کی حکمت عملی تیار کی اور پی ٹی آئی فنکشنل لیگ کو بھی کہتے ہیں کہ سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بجٹ تقریر تھی آج کا دن وزیراعلیٰ کا تھا باقی سارے دن ہمارے ہیں۔
اپوزیشن رہنما