اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) نہال ہاشمی استعفے کی تصدیق کیلئے چیئرمین سینٹ کے سامنے پیش نہیں ہوئے، انہیں کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی نے فی الحال سینٹ رکنیت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ فوجداری مقدمات سے بچنے کیلئے فی الحال استعفیٰ نہیں دے رہے۔ کیس کا فیصلہ آنے تک نہال ہاشمی نے استعفیٰ التواءمیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور استعفے کی تصدیق کیلئے پیش نہ ہونا حکمت عملی کا حصہ ہے۔ چیئرمین سینٹ کا موقف ہے کہ وہ اس وقت تک کسی رکن کے استعفیٰ کو درست نہیں مانیں گے جب تک وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر اس کی تصدیق نہ کردے۔ سینیٹر نہال ہاشمی کے 28 مئی کے خطاب کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے انہیں سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا تھا۔
نہال ہاشمی / استعفیٰ
;;; نہال ہاشمی استعفےٰ کی تصدیق کیلئے پیش نہیں ہوئے، چیئرمین سینٹ نے کل پھر بلالیا
Jun 06, 2017