پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ دبا ئومیں کھیلی، سابق کرکٹرز

اسلام آباد(اے این این)قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز نے بھارت کے خلاف شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ دبا ئومیں کھیلی۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم دبا ئومیں کھیلی ۔ صرف ٹیم نہیں بورڈ بھی قصور وار ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیت ہی نہیں حکمت عملی کیا کرے گی۔محمدیوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کا بولنگ آرڈر ٹھیک نہیں تھا ۔جنید اور حسن علی کو ایک طرح کے بولرکہنا مذاق ہے۔ایک لیفٹ اور دوسرا رائٹ آرم ہے جبکہ سکندر بخت نے کپتان کو قصور وار قرار دے دیا ۔

ای پیپر دی نیشن