لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 2016-17 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے 9 کھرب روپے سے زیادہ کے قرضے لیے ۔حکومتی اداروں نے بھی بینکوں سے گزشتہ سال سے زیادہ قرض لیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال یکم جولائی سے مئی کے اختتام تک مرکزی حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے مرکزی بینک سے مجموعی طور پر 9 کھرب 15 ارب روپے کے قرضے لیے جبکہ گزشتہ دو مالی سال کے دوران آئی ایم ایف سے قرض لینے کی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت نے نیا قرض لینے کی بجائے مجموعی طور پر 9 کھرب 9 ارب روپے کے قرضے واپس کیے تھے۔تاہم اب آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہوا تو 11 ماہ میں ہی اس سے زیادہ قرض دوبارہ لے لیا اس دوران حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی بینکگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 259 ارب روپے کے نئے قرضے لیے ہیںجبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے میں حکومتوں اداروں کے قرضوں کا حجم صرف 49 ارب روپے تھا۔
2016-17 : حکومت نے سٹیٹ بنک سے 9 کھرب سے زائد قرضے لئے
Jun 06, 2017