مرزا اویس بیگ پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات، اظہر حسن ڈار، الیاس نوید سینئر نائب صدور ہونگے، دیگر عہدیداروں کا بھی اعلان

Jun 06, 2017

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے گوجرانوالہ ڈویژن کے خالی عہدوں پر نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مرزا اویس بیگ سیکرٹری اطلاعات، اظہر حسن ڈار اور الیاس نوید شہزاد سنیئر نائب صدور، چوہدری محمد اعظم اورعبداللہ سلیم ایڈووکیٹ ، ذوالفقار کھوکھر، محمد اشرف غوری نائب صدور ، عبدالرزاق ملہی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، محمد زبیر احمد ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، مشتاق احمد بادل فنانس سیکرٹری، محمد حسین شاکرجوائنٹ سیکرٹری اور اکرم کمبوہ کو سیکرٹری ریکارڈ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزیدخبریں