امید ہے جاپان خطے میں امن کے لئے تعاون جاری رکھے گا: جنرل قمر باجوہ

Jun 06, 2017

اسلام آباد+راولپنڈی (نوائے وقت نیوز+نوائے وقت رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی اوردوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیرنیدہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔اس موقع پرجاپانی سفیر کا کہنا ہے کہ تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔آرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے جاپان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ دریں اثنا آرمی چیف جنرل باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ائی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر عبدالجبار سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے مائونٹ ایورسٹ سر کرنے اور سبز پرچم بلند کرنے کی غیر معمولی کامیابی پر عبدالجبار بھٹی کو سراہا اور مبارکباد دی۔ 

مزیدخبریں