جے پور (آئی این پی)بھارتی پولیس نے راجستھان کے ضلع باڑمیر سے 5پاکستانی ہندوئوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ضلع باڑمیر میں ان افرادکوگدرا روڈ ریلوے اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا جب وہ جودھپور کیلئے ٹرین کا انتظار کررہے تھے ۔گدرا روڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کرن سنگھ کا کہنا ہے کہ کھوجو اور نریش دو سال پہلے جودھپور آئے تھے ۔
راجستھان میں غیر قانونی مقیم 5 پاکستانی ہندو گرفتار کر لئے، بھارتی پولیس
Jun 06, 2017