پیرس (اے این این) فرانس نیشنل اسمبلی کے 11جون کو ہونے والے عام انتخابات کے بعض امیدواروں نے مسلم کمیونٹی کے ووٹوں کے حصول کے لئے مساجد کا رخ کرلیا ہے ۔رکن نیشنل اسمبلی اور نیشنل اسمبلی میں پاک فرانس فرینڈ شپ کے صدر فانسوا پپونی بھی ان میں شامل ہیں جنہوں نے ویلرلیبل کی مقامی جامع مسجد قبا کے صدر چوہدری آصف سماعیلہ کی افطار پارٹی میں نہ صرف شرکت کی بلکہ وہاں خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بطور صدر انہوں نے پاک فرانس فرینڈ شپ اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فرانسیسی حکومتی نمائندوں کے درمیان ملاقات کیلئے کردار ادا کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کیلئے ایک کرکٹ سٹیڈیم بھی تعمیر کرایا تاکہ فرانس میں بھی کرکٹ فروغ پا سکے۔