واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر کو اپنے جسٹس ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے نظرثانی اور سیاسی طور پر ٹھیک وژن سپریم کورٹ کو جمع کرایا جائے۔ امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق ٹرمپ کی طرف سے جاری کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اس آرڈر میں یقینی بنایا جائے کہ صرف مسلم اکثریتی ممالک تو ہدف نہیں‘ حالانکہ الیکشن مہم میں مسلمانوں کے مکمل داخلے پر پابندی کا اعلان کر چکے ہیں۔ واضح رہے مسلم ممالک کے شہریوں کی سفری پابندیوں کے حوالے سے ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر امریکی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔