لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا جنرل (ر) پرویز مشرف سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہو گئے۔ صاحبزادہ حامد رضا آج جنرل (ر) پرویز مشرف کے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں اپوزیشن کے گرینڈ الائنس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے روانگی سے قبل لاہور ائرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیرو کارکردگی والے حکمران ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف جے آئی ٹی میں بچ نہیں سکتے۔ گرینڈ الائنس کے لئے رابطے مکمل ہو چکے ہیں ۔ عید کے بعد قوم کو گرینڈ الائنس کے قیام کی خوشخبری سنائیں گے۔
گرینڈ الائنس کی تشکیل‘ حامد رضا مشرف سے ملاقات کیلئے دبئی چلے گئے
Jun 06, 2017