سرینگر (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے قصبے راجوری میں بھارتی فوج کی 898 ای ایس سی بٹالین کے اہلکار نے قصبے میں واقع فوجی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں خود کو چھت کے پھنکے سے پھندہ لگا کر خودکشی کی۔واضح رہے کہ بھارتی فوجی اس خود کشی کیساتھ جنوری 2007 سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 383 ہو گئی۔