برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ جنید خان،حسن علی ایک طرح کے باولر تھے، اس لیے وہاب کو ترجیح دی،کھیل کیلئے بنائے گئے پلان پر عمل نہ ہوسکاجوکافی تشویش کی بات ہے۔ بھارت نے کافی اچھا کھیل پیش کیا،میچ سے اندازہ ہوا کہ ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں،شکست سے مایوسی تو ہوئی ہے لیکن ہم واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی غلطیاں کررہے ہیں،آسان کیچ ڈراپ کردیتے ہیں لیکن گزشتہ ایک سال میں ٹیم آہستہ آہستہ بہتری کی طرف آرہی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کو کھلانا ان کا اپنا فیصلہ تھا جس کی وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ایک سال قبل ہی پاکستانی ٹیم کی بطور کوچ ذمہ داریاں سنبھالنے والے مکی آرتھر نے کہا ’یہ کہنا کہ ہم برا کھیل پیش کر رہے تھے، ہماری بے عزتی ہے‘۔انہوں نے گذشتہ برس پاکستان ٹیم کی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ برس 2 سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی نویں سے آٹھویں نمبر پر آگیا۔مکی آرتھر نے کہا کہ 'یہ پاکستان ٹیم کا برا دن تھا اور ٹیم اسے بدلنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔محمد عامر اور وہاب ریاض کی فٹنس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہوا لیکن میں اس معاملے کو میڈیکل ٹیم کے سامنے اٹھاو¿ں گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 87 رنز دیے جو اب تک ایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی فاسٹ باو¿لر کی سب سے خراب پرفارمنس ہے جبکہ محمد عامر نے 8.1 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 36 رنز دیے تھے۔
وہاب ریاض کو کھلانا میرا فیصلہ تھا ، فٹنس معاملہ میڈیکل ٹیم کے سامنے اٹھاون گا : مکی آرتھر
Jun 06, 2017