قطرنے منشوروں اوراچھی ہمسائیگی کوپامال کیا:سعودی کابینہ

Jun 06, 2017 | 23:06

ویب ڈیسک

سعودی کابینہ نے باور کرایا ہے کہ قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مملکت کی جانب سے خود مختاری کے ان حقوق کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جن کی ضمانت بین الاقوامی قانونی نے دی ہے۔ اس کا مقصد مملکت کی قومی سلامتی کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خطرات سے بچانا ہے۔ سعودی عرب کا فیصلہ کن اقدام گزشتہ برسوں میں دوحہ کے حکام کی جانب سے خفیہ اور اعلانیہ طور پر وسیع پیمانے پر کی جانے والی خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے۔ ان خلاف ورزیوں کا مقصد مملکت کی داخلی صفوں میں پھوٹ ڈالنا اور اشتعال انگیزی پھیلانا تھا تا کہ عوام ریاست کے خلاف نکلے اور اس کی خود مختاری کو نقصان پہنچے.. اس کے علاوہ کئی دہشت گرد اور فرقہ ورانہ جماعتوں کو مکمل طور سپورٹ کیا گیا جس کا مقصد خطے کے استحکام کو نشانہ بنانا تھا۔ کابینہ نے اس موقف کو پھر سے دہرایا کہ مملکتِ سعودی عرب دوحہ میں حکام کی جانب سے دشمنانہ اقدامات سے قطع نظر ہر حال میں قطر کے عوام کی معاون رہے گی اور ان کے امن و استحکام کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں