نگراں حکومت یو م شہا دت علیؓ پر عزاداری جلوس کوتحفظ فراہم کرے، امتیا ز حسین

کراچی( نیو ز رپو رٹر ) ملت جعفریہ کے کراچی سمیت سندھ و پاکستان کے نمایاں دینی اکابر وا ور لاکھوں عزاداران پر مشتمل نشتر پارک کراچی سے برآمد ہونے والے 9 و 10 محرم سمیت دیگر مواقع کے کراچی کے مرکزی عزاداری جلوسوں کی باقاعدہ قانونی اجازت نامے کے محرک و محافظ نواب الحسن لکھنوی مرحوم کے صاحبزادے اور مرکزی سیکریٹری انجمن امامیہ امتیاز حسین نے کراچی میں نمائش کے مقام پر گرین میٹرو بس کیلئے انڈر پاس کی کھدائی کی وجہ سے ایام اعزاء کے جلوسوں کی برآمدگی میں حائل ہونے والی مشکلات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انڈر پاس کو جلد از جلد مکمل کر کے انکی اہم و سنجیدہ مشکلات کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار 21 رمضان المبارک کو شہادت حضرت علیؑ کی عزاداری کیلئے جلوس کی برآمدگی میں پیش آنے والی مشکلات کے جائزے کیلئے انجمن امامیہ کے تحت منعقدہ ایک اہم اور بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی کھدائی سے نہ صرف اعزاء داران کو بلکہ شہر کے ایک بڑے حصے کے عوام کو بھی آمد وفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے اس انڈر پاس کواب تک ہنگامی بنیادوں پر مکمل ہو جانا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بادی النظر میں ہمیں یہ انڈر پاس ملت جعفریہ کیخلاف ایک سازش محسوس ہوتی ہے کیونکہ اس کھدائی سے نہ صرف عزا داران کو تکلیف دی جا رہی ہے بلکہ اس کی آڑ میں حکومت سندھ کی جانب سے عزاداروان کے جلوسوں کے راستے تبدیل کر نے کی کوشش کی بھی کی جا رہی ہے جسے برداشت نہیں کر ینگے ۔

ای پیپر دی نیشن