عظیم الجثہ ریچھ بلائو (پانڈہ)

عظیم الجثہ ریچھ بلائو (پانڈہ)کے تحفظ و تحقیقاتی مرکز کے محقیقین کی طرف سے جنگل میں عارضی طور پر چھوڑنے کے بعد گذشتہ روز چڑیا گھر میںپیدا ہونے والے ریچھ بلائو نے صوبہ سچوان کی کائونٹی وینچوان کے ایک دیہات میں گشت کیا، وینچوان کائونٹی کے میانسی ٹائون کے موضع جن بو کے تعمیراتی محنت کشوں نے علی الصبح 9بجے اس پانڈہ کو دیکھا اور اسے خوفزدہ ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور پر کام روک لیا،اس کے بعد انہوں نے پانڈوں کے قریبی تحفظ و تحقیقی مرکز کو آگاہ کیا،پانڈہ انسانوں سے خوفزدہ دکھائی نہیں دیا بلکہ اس نے بعض دیہاتیوں کے مکانوں میں بھی گشت کیا،تعمیراتی محنت کشوں نے اس کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے موضع کے آس پاس تک اسکا پیچھا کیا۔
موضع کے ایک دیہاتی نے کہا کہ جو کہ تعمیراتی محنت کشوں میں شامل تھا کہا کہ یہ پانڈہ بہت خوبصورت ہے وہ جہاں کہیں بھی گیا بڑا دلچسپ دیکھائی دیا۔گشت کے دوران وہ ادھر ادھر سونگتا رہا۔ پانڈہ کو پکڑنے کیلئے محققین قریباً 2:30بجے پہنچے مرکز کے مطابق اس پانڈہ کو جو چن چن نامی مادہ ہے کو دیہات میں داخل ہونے سے قبل جنگل میں چھوڑا گیا تھا،یہ مادہ پانڈہ تین اگست 2007کو کیلیفورینا کے سانڈ ڈائیگو چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا،24ستمبر 2010کو اسے چین واپس بھیجا گیا۔
(اْردو پوائنٹ)

ای پیپر دی نیشن