لاہور، منڈی فیض آباد+میاں چنوں(نامہ نگاران+نوائے وقت رپورٹ) ڈاکوئوںاور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے سندرکے رہائشی اکمل کے گھرگھس کر اہل خانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 9لاکھ، نواب ٹائون میں علی کے گھر سے 8لاکھ، ڈیفنس سی میںناصراوراس کی فیملی سے5لاکھ،کوٹ لکھپت میں اکبر اوراس کی فیملی سے4لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،جوہرٹاؤن میں فیاض اوراس کی فیملی سے 4لاکھ25ہزار، ہربنس پو رہ میں نسیم اوراس کی فیملی سے 3لاکھ، سبزہ زار میں مظہر اور اس کی بیوی سے ایک لاکھ 80 ہزار،گوالمنڈی میں فیاض اور اس کی بیوی سے ایک لاکھ15 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،فیصل ٹائون میں عمر سے سوا 3 لاکھ، مصری شاہ میں عادل سے 3لاکھ،گلشن اقبال میں جعفر سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون،اقبال ٹائون میں احمد خان سے ایک لاکھ 5ہزار، نشتر کالونی میں اختر کی دکان سے 90ہزار اور موبائل فون اور گڑھی شاہو میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ملک عرفان سے 6 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ریس کورس سے الیاس ،گلشن راوی سے سلمان منیر کی کاریں جبکہ سمن آباد سے زاہدعلی،ستوکتلہ سے نوازاحمد، ڈیفنس اے سے حسن شاہ ‘ باٹا پور سے رحمن،گجر پورہ سے قدیر بٹ، پرانی انارکلی میں زاہداقبال،اقبال ٹائون سے عاطف بھٹی کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔دریں اثنا نواحی گائوں گنیش پور میں پولیس پارٹی پر اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل محمد افضال موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ بھکھی کے سب انسپکٹر احمد انیس اور کانسٹیبل محمد افضال ایک مقدمہ کی تفتیش کے سلسلے میں مقامی تھانہ کے ایک اے ایس آئی اللہ دتہ کے ہمراہ گنیش پور گئے تو شہباز،خیرات وغیرہ نے انہیں ایک پرائیویٹ گاڑی میں آتے دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد افضال تھانہ بھکی موقع پر دم توڑ گیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔علاوہ ازیں میاں چنوں میں شہریوں نے دو ڈاکوئوں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکوئوں نے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ ڈاکوئوں کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔