لاہور (وقائع نگار خصوصی) نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات کے دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا، نگران وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں بائیس گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹوکول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، رجسٹرار آفس نے کمپیوٹرائزڈ پرنٹ شدہ درخواست نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے۔