نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج

لاہور (ا ین این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر تشکیل چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ اجلاس آج( بدھ ) دوپہر ساڑھے بجے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم اے میںمنعقد ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں رانا ثنا اللہ خان،خواجہ عمران نذیر اور ملک محمد احمد خان جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے میاں محمود الرشید ، سبطین خان اور محمد شعیب صدیقی شامل ہوں گے۔ تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے ایاز امیر اور حسن عسکری جبکہ (ن) لیگ کی جانب سے جسٹس (ر) سائر علی اور سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) ذکاء اللہ کا نام دیا گیا ہے ۔ان میں سے کسی ایک نا م پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی بصورت دیگر معاملہ الیکشن کمشن کے پاس چلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...