کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی کی اپیل خارج، 5کروڑ جرمانے کی سزا برقرار

اسلا م آباد (صباح نیوز)کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کلیکٹرکے فیصلے کیخلاف ماڈل ایان علی کی اپیل خارج کردی گئی۔ چیئرمین کسٹم اپیلیٹ ٹربیونل ملک منظور نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل ایان علی کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے 4اپریل کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کسٹم اپلیٹ ٹربیونل نے ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ فیصلے کے بعد ماڈل گرل پر جرمانے کی سزا برقرار رکھی گئی جبکہ برآمد شدہ کرنسی ضبط کرنے کا حکم بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ واضح رہے کہ ایان علی پر 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...