لاہور (آئی این پی) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ کیا رائے ونڈ مافیا نے کہا تھا کہ ریحام خان عمران سے شادی کریں؟ اگر ریحام خان نے حقائق بتائے ہیں تو یہ ان کا حق ہے‘ نعیم الحق‘ فواد چوہدری اس قسم کی حرکتوں میں ملوث ہیں۔ منگل کو رانا ثناء نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ان کی کوئی منفی بات سامنے لائی جاتی ہے تو اسے مخالفین کی سازش قرار دے دی جاتی ہے رائے ونڈ مافیا نے کہا تھا کہ ریحام خان عمران سے نکاح کریں؟ اگر ریحام خان نے حقائق بتائے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ خان صاحب کو شرم نہیں آتی کہ وہ بیس پچیس سال کی خاتون کو میسج بھیجتا ہے اس کتاب کو عوام پڑھ کر ہی فیصلہ دیں گے۔ اس کتاب میں لکھا کیا ہے پڑھ کر ہی بتایا جائے گا۔ نعیم الحق‘ فواد چوہدری اس قسم کی حرکتوں میں ملوث ہیں اب ہر شخص ریحام خان کی کتاب کا انتظار کررہا ہے۔
کیا رائے ونڈ مافیا نے کہا تھا ریحام خان عمران خان سے شادی کریں: رانا ثنااللہ
Jun 06, 2018