سول جج ملتان کا حکم امتناعی‘ ریحام حسین حقانی‘ پیمرا نمائندہ 9 جون کو طلب

Jun 06, 2018

ملتان (این این آئی) سینئر سول جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب پر تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریحام خان کو عدالت طلب کرلیا۔ غلام مصطفی چوہان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ریحام خان مسلم لیگ (ن) کے پے رول پر ہیں اور انہوں نے یہ سازش سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر کی۔ کتاب پر پابندی لگا کر اشاعت روکی جائے‘ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے، ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا کے نمائندے کو 9 جون کو طلب کر لیا۔

مزیدخبریں