پارٹی ٹکٹ حق ہے‘ نظرانداز نہ کیا جائے: کاشف حفیظ

Jun 06, 2018

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پارٹی ٹکٹ میراحق ہے مجھے دی جائے نظریاتی ورکروںکونظراندازنہ کیاجائے ان خیالات کااظہارمسلم لیگی راہنماچوہدری کاشف حفیظ نے سابق وفاقی وزیرمحمودبشیرورک وعلاقہ معززین کے اعزازمیںدیے گئے افطارڈنرکے موقع پرکیاانہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پرعرصہ پچیس سال سے عوام کی خدمت کررہے ہیںاورعوام ہم سے محبت کرتی ہے اوروہ خدمت کابدلہ الیکشن کے روزووٹ دے کرچکاناچاہتی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب افرادپرمشتمل آبادی کی نظریںہم پرلگی ہوئی ہیںاورانکابھی یہی مطالبہ ہے کہ ٹکٹ راہوالی میںہی دی جائے جس کاحقدارصرف کاشف حفیظ کسی امپورٹڈامیدوارکوہرگز تسلیم نہیں کریںگے۔

مزیدخبریں