مسلم لیگ ن نے جھوٹے وعدوں میں 5 سال برباد کئے:سنی تحریک

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے صو بائی سیکرٹری جنرل پنجاب زاہد حبیب قادری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جھوٹے وعدوں تسلیوں سے پانچ سال ملک و قوم کے برباد کئے ،پاکستان کو غیر ملکی قروضوں کی دلدل میں ڈبو دیا۔آج کس منہ سے ن لیگی ارکان عوام کے پاس ووٹ لینے آئیں گے ؟نوازشریف گروہ کو پہلے عدالت نے مسترد کیا اب عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب سنی تحریک کے زیر اہتمام این اے 81صادرق رو ڈ یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سنی تحریک کے ڈویژنل صدر حافظ طاہررضا قادری،ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمان، علماء بورڈ کے رکن علامہ اشرف القادری، سٹی رہنما فائق قادری،میڈیا انچارج آصف مغل، شہباز جلالی،توصیف قادری، آصف انصاری ودیگر نے کہا کہ انتخابات سے راہ فرار مسلم لیگ ن کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...