حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے ضلعی رہنما چودھری امجد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کا پانچ سالہ سنہرا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس میں لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور معاشی بحران کا خاتمہ ہوا جن کو سیاسی مخالفین بھی جھٹلا نہیں سکتے۔عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا سیاسی مخالفین کے بس کی بات نہیں ہے ان کی سازشیں اور گٹھ جوڑ صرف اور صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہیں جنہیں عوام آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو عوام پہلے سے بھی زیادہ طاقت سے اقتدار امیں لائیں گے۔