گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور گردونواح کے علاقوں میںصحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سکرین ،کاسمیٹکس کلرز کے استعمال پر 2 سویٹس شاپس اور واٹر فلٹر کی عدم موجودگی،آلودہ پانی ،غیر معیاری بوتلوں کے استعمال پر سوڈاواٹر یونٹ سربمہر کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر82,000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور گردونواح کے علاقوںمیںچیکنگ کر تے ہو ئے مضرِصحت اجزاء ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،واٹرفلٹرز کی عدم موجودگی،بوتلوں کو دھونے کیلئے شیمپو کا ستعمال کر نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پرحنیف سوڈا واٹریونٹ کو سر بمہر کر دیا۔گوجرانوالہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہی حافظ آباد روڈ پر کارروائیاں کر تے ہو ئے پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،کھلے کوڑا دان کی موجودگی ،ناقص اشیاء کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرسلمان سویٹس کو سیل کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حافظ آباد میں کارروائیوں کے دوران غذائی اشیاء پر چوہوں کی موجودگی،ناقص انرجی ڈرنکس کی فروخت، غیر معیاری سٹوریج ،گندے اور بد بودار ماحول کی وجہ سے فیصل سویٹس کو سربمہر کر دیا۔
گوجرانوالہ اور گردونواح میں چھاپے، متعدد فوٹو پوائنٹس کو جرمانے
Jun 06, 2018