لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وردی دہشت گردی کے پیچھے نہیں اسے روکنے کے لئے آگے کھڑی ہے۔ اصغر خان کیس پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے۔ ن لیگ کے دور اقتدار میں گردشی قرضے 573 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ ن لیگ عمران خان کی کردارکشی کے لئے ریحام خان کو استعمال کر رہی ہے۔ چیف جسٹس کا پانی بحران کو پہلی ترجیح قرار دینا خوش آئند ہے۔
اصغر خان کیس پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے: حامد رضا
Jun 06, 2018